تحریک انصاف میں لیڈر صرف عمران خان ہیں، کارکنان کے درمیان کوئی فرق نہیں، جنید اکبر

پشاور: صدر تحریک انصاف خیبرپختونخوا جنید اکبر نے کہا کہ صوابی جلسے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا، بلکہ میڈیا والوں کا مسئلہ تھا اور وہ جانتے ہیں کہ ان کا کیا مسئلہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نےکہا کہ صوابی جلسے میں کتنے لوگ آئے، اس کی رپورٹ ریجن کے صدور پانچ روز کے اندر دیں گے۔ عمران خان نے صوابی جلسے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور ان سے ملاقات نہ ہونے کے باوجود انہوں نے صوابی جلسے کے حوالے سے پیغام بھیجا ہے۔

جنید اکبر نے کہا کہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا ایک ایماندار شخصیت ہیں اور پارٹی میں گروپ بندی کی کوئی گنجائش نہیں، کیونکہ تحریک انصاف میں لیڈر صرف عمران خان ہیں اور کارکنان کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔

Scroll to Top