بلوچستان عوامی پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر سینیٹر (ر) فدامحمد خان نے سوات موٹروے پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں درجن سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
فدا محمد خان نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ نہایت المناک اور دل خراش ہے، بلوچستان عوامی پارٹی اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور متاثرہ خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔





