ضلع ہنگو میں ایڈز نے انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کرلی جہاں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 127 ہو گئی۔
یہ انکشاف انٹرنیشل ہیومن رائٹس موومنٹ ہنگو کے عہدیدار وحید حنان نے مقامی نیوز چینل پرگفتگو میں کیا۔ وحید حنان نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ہنگو میں ایڈز کے مریضوں کی تین سے بڑھ کر 127 تک پہنچ گئی۔
انہوں نے ایڈز میں تیزی کے ساتھ اضافہ کی وجہ سرنج کے باربار استعمال گردانتے ہوئے اس کے مؤثر تدارک اور متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے ارکان پارلیمنٹ اور ضلعی انتظامیہ سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔