خیبر پختونخوا میں موسم کی تبدیلی متوقع، سرد ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی

خیبر پختونخوا میں موسم کی تبدیلی متوقع، سرد ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش اور سردی کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے زیادہ تر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، کوہستان اور بالائی سوات میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جو سردی کی شدت کو مزید بڑھا سکتی ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا، جبکہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم، کراچی میں دن کے وقت گرمی محسوس کی جائے گی، جبکہ راتیں خنک رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق شمال مغربی ہواؤں کے باعث کراچی میں دن کے وقت گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Scroll to Top