خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردئیے گئے ۔
آئی جی خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن میں گریڈ 20 کے تین اور گریڈ 19کے ایک افسر کو تبدیل کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کے ایڈیشنل آئی جی شاکر عباس کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے لیے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ کیپٹن (ریٹائرڈ) جواد قمر کو نیا ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی تعینات کیا گیا ہے جو اس سے پہلے مردان میں ریجنل پولیس آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
اس طرح اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) سی پیک سے محمد سلیمان کو خیبر پختونخوا میں اسپیشل برانچ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (DIG) کے طور پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی رب نواز خان کو مردان میں ریجنل پولیس آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا پولیس میں ایس پی عہدے کے افسران کے تبادلے، اعلامیہ جاری
خیبرپختونخوا پولیس میں ایس پی عہدے کے افسران کے تبادلے کر دیے گئے ہیں جس کا اعلامیہ آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کے دفتر سے جاری کیا گیا ہے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق ایس پی محمد اشفاق کو ایس پی انوسٹی گیشن ضلع کرک سے ایس پی سی ٹی ڈی ضلع خیبر تعینات کر دیا گیا ہے۔
ایس پی سجاد احمد کو ایس پی انوسٹی گیشن ضلع چارسدہ سے ایس پی سیکورٹی ایبٹ ہزارہ ریجن، سیکورٹی ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح ایس پی عالمزیب کی ایکٹنگ ایس پی انوسٹی گیشن نوشہرہ سے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔





