ملک بھر میں موسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق:
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور چند علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا، تاہم سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
مری، گلیات اور شمالی پہاڑی علاقوں میں موسم سرد اور قدرے خشک رہے گا۔
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور رات کے وقت سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سموگ کا خدشہ برقرار
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مشرقی پنجاب کے متعدد اضلاع بدستور سموگ کی لپیٹ میں رہیں گے۔اس فہرست میں لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد اور سیالکوٹ شامل ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سموگ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر بزرگ، بچے اور سانس کے مریض ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں بھی خشک موسم برقرار رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث سموگ کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔





