وزیرِاعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت رواں ماہ کے آخر تک ملک بھر میں ایک لاکھ طلبا کو بلا معاوضہ لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔
اس تقسیم کا باقاعدہ آغاز 30 اکتوبر کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہونے والی مرکزی تقریب سے کیا جائے گا۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے میرٹ کی بنیاد پر وہ طلبا منتخب کیے ہیں جو اس اسکیم سے مستفید ہوں گے۔ مرکزی تقریب کے بعد صوبوں کے دارالحکومتوں میں بھی لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
یہ اسکیم نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر کے انہیں ڈیجیٹل تعلیم اور تحقیقی میدان میں آگے بڑھانے کے لیے شروع کی گئی ہے تاکہ پاکستان عالمی معیار کی تعلیم کے ساتھ ہم قدم ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی طلبا کےلیے امریکہ میں مفت تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع
اسلام آباد: امریکہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کے لیے ایک سنہری موقع سامنے آ گیا ہے جہاں وہ مکمل اسکالرشپ پر پی ایچ ڈی کر کے اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے “پاک امریکہ علم راہداری پروگرام” کے تحت پاکستانی طلبا کو امریکا کی 300 بہترین جامعات میں مکمل اسکالرشپ پر پی ایچ ڈی کی تعلیم کے مواقع فراہم کر دیے ہیں۔
ایچ ای سی کے ترجمان کے مطابق درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 نومبر مقرر کی گئی ہے اور امیدوار صرف ایچ ای سی کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے ہی آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ درخواست دہندہ کا پاکستانی یا آزاد کشمیر کا شہری ہونا ضروری ہے جبکہ اس کے پاس کم از کم 16 سالہ تعلیمی قابلیت ہونی چاہیے۔
یہ اسکالرشپ پیکیج نہ صرف ٹیوشن فیس کا مکمل احاطہ کرتا ہے بلکہ اس میں ماہانہ وظیفہ، علاج کی سہولت، اور واپسی کا ہوائی ٹکٹ بھی شامل ہے۔





