Cold Weather

خیبرپختونخوا، سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت منفی 2 تک پہنچ گیا

خشک سردی کے باعث صوبے کر مختلف علاقوں میں درجہ حرارت منفی2  سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں‌ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ صوبہ کے بالائی علاقوں چترال ،دیر ، سوات وغیرہ میں‌ موسم جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

صوبائی درالحکومت پشاور میں‌درجہ حرارت گزشتہ روز 6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا ، سیاحتی مقامات مالم جبہ اور کالام میں‌درجہ حرارت منفی 2 جبکہ ضلع چترال اور دروش میں صفر رہا۔
چترال لوئر کا درجہ حرارت 2، دیر 4 اور ڈیرہ اسماعیل خان کا درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

Scroll to Top