خواہش ہے شیر افضل مروت پارٹی میں ہی رہیں،جنید اکبر

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کےصدرجنید اکبرخان نے کہا ہے کہ ان کی یہی خواہش ہے کہ شیرافضل مروت پارٹی کا حصہ رہیں اور اس حوالے سے وہ بانی چیئرمین عمران خان سے مل کر بات بھی کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر خان نے کہا کہ ویسے انہیں شیرافضل مروت سے متعلق ہدایات کا علم نہیں ہے اور نہ ہی اس بات کا تعلق صوابی جلسےسے ہے لیکن بہرحال میں عمران خان سے جب ملوں گا تو اپنا مؤقف ان کے سامنے رکھ دوں گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے سینیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔ ان پر متعدد بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے اور پارٹی مخالف بیانات دینے کا الزام ہے۔

دوسری جانب پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہرنے بھی شیر افضل مروت کی رکنیت سے متلعق عمران خان کے فیصلے سے لاعملی کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ابھی تک شیر افضل مروت کو نکالنے کے لئے کوئی ہدایت نہیں ملی،یہ ہمارا اندرونی معلاملہ اس کو ہم ڈیل کریں گے، بانی چیئرمین کی جو بھی ہدایات ملتی ہے ان پر فوری عمل کرتا ہوں اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے

رپورٹس کے مطابق  جلد ہی شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور ان سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ بھی طلب کیا جائے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top