اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، اجلاس کی صدارت گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کرینگے ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج اپنی نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔ اس سلسلے میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا، جس کی صدارت گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کریں گے۔ اجلاس کے بعد نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان پریس ریلیز کے ذریعے کیا جائے گا۔
اجلاس میں مہنگائی کی شرح، درآمدات و برآمدات، اور ایکسچینج ریٹ کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اس موقع پر آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے بنیادی شرح سود کا بھی اعلان متوقع ہے، جو اس وقت 11 فیصد پر برقرار ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مانیٹری پالیسی کے اعلان سے مارکیٹ کے ردعمل اور کاروباری ماحول پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔





