LNG Gas

ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جبکہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ تجاوز کر گئی

واضح رہے کہ یہ اضافہ گزشتہ مہینے کی قیمتوں سے زیادہ ہے، جنوری میں سوئی ناردرن کیلئے قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کیلئے 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

اوگرا کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں یہ اضافہ سپلائی لاگت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ گھریلو صارفین اور صنعتی صارفین کیلئے مہنگائی کا باعث بنے گا، اور توانائی کے شعبے پر مزید دباؤ ڈالے گا۔

Scroll to Top