Medical Health

میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں مزید 5.36 فیصد اضافہ

Pakistan SCO Summit 2026

لک بھر میں ادویات اور میڈیکل ٹیسٹ کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق جنوری کے دوران صحت کی سہولیات 1.27 فیصد تک مہنگی ہوئیں ، میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں مزید 5.36 فیصد اضافہ ہوا ، سالانہ بنیادوں پر میڈیکل ٹیسٹ 15.16 فیصد تک مہنگے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیکل و ڈینٹل کالجز آزادکشمیر میں داخلوں کیلئے میرٹ لسٹ جاری

 

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں کلینک مزید 4.28 فیصد ، ڈینٹل سروسز 2.22 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 26.16 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔

جنوری کے دوران اسپتال مزید 0.36 فیصد تک مہنگا ہونے کے بعد گزشتہ ایک سال کے دوران 13.09 فیصد تک مہنگے ہوئے۔

دستاویز کے مطابق جنوری کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 0.52 فیصد تک مزید اضافہ ہوا، ایک سال کے دوران ادویات 17.48 فیصد تک مہنگی ہو گئیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top