متحدہ عرب امارات نے قومی دن کا نام کیوں بدل دیا؟ نئی بحث چھڑ گئی

دبئی: متحدہ عرب امارات میں قومی دن کو اب عید الاتحاد کے نام سے منایا جاتا ہے، جو ملک کی بنیاد اور اتحاد کی روح کی یاد دلاتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کا یہ دن ہر سال 2 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ صرف ملک کے قیام کی سالگرہ نہیں بلکہ اماراتی قوم کی تعمیر، برادر حکمرانوں کی قیادت اور اتحاد کی پائیدار روح کی بھی علامت ہے۔

قومی دن کا نام گزشتہ سال عید الاتحاد میں تبدیل کیا گیا۔

یہ موقع مقامی عوام کو اپنے ملک کی کامیابیوں، اتحاد اور ترقی کی قدر کرنے اور وطن سے وابستگی کے اظہار کا موقع فراہم کرتا ہے۔

2 دسمبر 1971 کو ساتوں امارات نے ایک پرچم تلے جمع ہو کر ایک متحدہ قوم کی بنیاد رکھی، جس کی قیادت بانی قوم، شیخ زاید بن سلطان النہیان نے کی۔

یہ بھی پڑھیں : لوئر کرم بگن میں پاک فوج کی قیادت میں قبائلی جرگہ، امن اور استحکام کے لیے اہم اقدام

یہ دن امارات کے اتحاد، بصیرت اور کامیابیوں کی یاد دلاتا ہے اور اتحاد کی دائمی روح کی علامت ہے، جو اماراتی شناخت کا لازمی حصہ ہے۔

ماہر امور عیسیٰ السبوسی کے مطابق عید الاتحاد نام نیا نہیں بلکہ اصل عربی عنوان ہے جو قومی شناخت کو مضبوط کرتا ہے اور یاد دلاتا ہے کہ ترقی کی بنیاد اتحاد اور یکجہتی میں ہے۔

یہ دن سرکاری تعطیل نہیں، بلکہ اماراتی روایت، ثقافت اور جدیدیت کے امتزاج کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Scroll to Top