سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

فی تولہ سونا 14 ہزار روپے سستا ہو کر 416,362 روپے پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 140 ڈالر کی کمی کے بعد 4,940 ڈالر ریکارڈ

تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں آج نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس کے باعث فی تولہ سونا 14 ہزار روپے کی کمی کے بعد 416,362 روپے پر آ گیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت بھی 12 ہزار روپے کم ہو کر 356,963 روپے ہو گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 173 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ 4,924 روپے پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 140 ڈالر کم ہو کر 4,940 ڈالر ہو گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی کے رجحان اور ملکی مارکیٹ میں طلب و رسد کے اثرات کی وجہ سے یہ کمی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 18 اکتوبر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 10,600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Scroll to Top