حماس نے اسرائیلی مغوی کی لاش کی حوالگی مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی مغوی کی لاش کی حوالگی مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا سبب تل ابیب کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بتائی گئی ہیں۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے مسلسل حملے یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش اور حوالگی کے عمل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے گزشتہ روز ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کے بعد یہ عمل مؤخر کر دیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی بمباری کو شرم الشیخ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے،

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں سزا یافتہ شخص کی مشاورت پر فیصلے آئینی طور پر درست نہیں، طلال چودھری

اور رفح کراسنگ کی بندش اس بات کی علامت ہے کہ اسرائیل معاہدے کی شقوں کو پامال کرنے پر تُلا ہوا ہے۔

حماس نے جنگ بندی کے ضامن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اقدام کرتے ہوئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ حملے بند ہوں اور معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

Scroll to Top