شہزاد نوید
سوات: چارباغ کے علاقے میں دریائے سوات سے غیر قانونی ریت و بجری نکالنے کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔
اسسٹنٹ کمشنر چارباغ منیر خان حلیمزئی کی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس گشت ٹیموں کو علاقے میں تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ دریا کے اندر غیر قانونی کان کنی کے تمام عوامل کی روک تھام کی جا سکے۔
انتظامیہ کے مطابق موصول ہونے والی شکایات کے بعد دریائے سوات کے مختلف مقامات پر نگرانی سخت کر دی گئی ہے، اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت میں پاکستانی گلوکار کو اسٹیج سے کیوں اتارا گیا؟ فرحان سعید نے پوری کہانی سنادی
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چارباغ منیر خان حلیمزئی نے کہا کہ دریائے سوات ہمارا قدرتی سرمایہ ہے، اس کے وسائل کا غیر قانونی استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔





