ٹی20 انٹرنیشنل: بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں صرف دو گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو کر شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔

انہیں کوربن بوش نے پاور پلے کے آخری اوور میں آؤٹ کیا۔

بابر اعظم کے ساتھ ساتھ پاکستان کی پوری ٹیم 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18.1 اوورز میں 139 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے نتیجے میں جنوبی افریقہ نے 55 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کوربن بوش نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ریزا ہینڈرکس نے 40 گیندوں پر 60 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔

پاکستان کی طرف سے محمد نواز نمایاں بولر رہے، جنہوں نے 26 رنز کے عوض 3 کھلاڑی آؤٹ کیے، جبکہ صائم ایوب اور نواز نے بالترتیب 37 اور 36 رنز کی اننگز کھیلیں۔

بابر اعظم اس میچ کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں شاہد آفریدی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے۔

اس فہرست میں عمر اکمل، صائم ایوب اور کامران اکمل بھی شامل ہیں۔

Scroll to Top