IG KP and Chief Secretary KP

خیبرپختونخوا میں اہم تعیناتیاں “کچھ لو، کچھ دو” فارمولےکے تحت ہوئیں

سلمان یوسفزئی

پشاور۔ خیبرپختونخوا میں چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کی تعیناتی وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان “کچھ لو، کچھ دو” فارمولے کے تحت عمل میں لائی گئی، ذرائع کے مطابق دونوں تقرریوں پر ایک ماہ قبل اتفاق ہو چکا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پولیس کی تعیناتی وفاقی حکومت کی مرضی سے کی گئی، جبکہ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی تقرری صوبائی حکومت کی خواہش پر عمل میں آئی۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے درمیان براہ راست رابطے بھی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا تبدیل، شہاب علی شاہ نئے چیف سیکرٹری تعینات

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے “پختون ڈیجیٹل” سے گفتگو میں کہا کہ دونوں تعیناتیاں ایک طے شدہ طریقہ کار کے تحت عمل میں لائی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے دونوں نام خود تجویز کیے تھے، جس پر اتفاق رائے کے بعد تعیناتی عمل میں آئی۔

Scroll to Top