مولانافضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی اہم ملاقات، قومی اور صوبائی امور پر تبادلہ خیال

مولانافضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی اہم ملاقات، قومی اور صوبائی امور پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف وفد کے اعزاز میں عشائیہ، ملکی اور سیاسی امور پر اہم گفتگو ۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیر، مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ دیا۔ ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملکی، سیاسی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

پی ٹی آئی کے وفد میں سابق اسپیکر اسد قیصر، صوبائی صدر جنید اکبر اور شہرام ترکئی شامل تھے، جبکہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا صلاح الدین ایوبی، جلال الدین ایڈووکیٹ اور مولانا اسجد محمود موجود تھے۔

ملاقات کے دوران کے پی میں امن و امان سے متعلق قومی جرگے کے انعقاد پر بھی مشاورت کی گئی، جسے مولانا فضل الرحمان نے خیر مقدم کیا۔ اس کے علاوہ، ملاقات میں محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے اپیل کی کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو متحد کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، اور کے پی اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر جے یو آئی سے تعاون کی درخواست بھی کی گئی۔

جے یو آئی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات باہمی اعتماد اور تعاون کے جذبے کے ساتھ ہوئی، اور دونوں جماعتیں ملکی و سیاسی استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر متفق ہیں۔

Scroll to Top