سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ انتخابات کل، حکومتی اور اپوزیشن کے درمیان سخت ٹکراؤ متوقع۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ انتخابات کل منعقد ہوں گے، جس کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ووٹنگ خیبر پختونخوا اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔
اس نشست کے لیے کل 5 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خرم ذیشان کو سینیٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ انتخابات روکنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
عدالت نے شبلی فراز کی اپیل پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل نمٹا دی اور ہائیکورٹ کو شبلی فراز کی زیر التواء درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔





