اگلے سال کتنے سورج اور چاند گرہن ہونگے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات (Met Office) نے سال 2026 میں متوقع سورج اور چاند کے گرہنوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ سال دو سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے، جن میں سے صرف ایک جزوی طور پر پاکستان میں دیکھا جا سکے گا۔

پہلا سورج گرہن (Solar Eclipse) 17 فروری 2026 کو ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا، 5 بجے اپنے عروج پر پہنچے گا اور 7 بجے 30 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔

پہلا چاند گرہن (Lunar Eclipse) 3 مارچ 2026 کو ہوگا، جو جزوی طور پر ملک کے کچھ حصوں سے دیکھا جا سکے گا۔

دوسرا سورج گرہن 12 اور 13 اگست کو متوقع ہے، لیکن یہ بھی پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کمیٹی کا مطالبہ: قا ئدِ ایوان اور اپوزیشن کے نوٹیفکیشن فوری جاری کیے جائیں

دوسرا چاند گرہن 28 اگست کو ہوگا، جو پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے بیشتر علاقوں میں قابلِ مشاہدہ نہیں ہوگا۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق یہ فلکیاتی مظاہر زمین کے مدار اور سورج و چاند کے زاویوں میں معمولی تبدیلیوں کے باعث رونما ہوتے ہیں۔

ایسے مواقع سائنسدانوں کو خلاء کے نظام حرکت اور فلکیاتی مشاہدات کو سمجھنے کا قیمتی موقع فراہم کرتے ہیں۔

Scroll to Top