اسلام آباد: وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ملک بھر کے باصلاحیت اور ذہین طلبہ و طالبات میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ (Laptop) کی تقسیم کا آغاز آج (جمعرات) سے ہوگا۔
افتتاحی تقریب جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق لیپ ٹاپ سکیم کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی تھیں، جس کے بعد سرکاری اور غیر سرکاری یونیورسٹیوں نے میرٹ کے مطابق قابل اور ذہین نوجوانوں کی فہرستیں مرتب کیں۔
میرٹ پر ایک لاکھ طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔
افتتاحی تقریب کے بعد صوبائی دارالحکومتوں میں بھی لیپ ٹاپ تقسیم کی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : اگلے سال کتنے سورج اور چاند گرہن ہونگے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اس سلسلے میں نوجوانوں کو تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرٹ پر لیپ ٹاپ کی تقسیم سے طلبہ و طالبات کو اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا۔





