گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد ہو گئی۔
ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 13 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 15 اشیا سستی اور 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
مہنگی ہونے والی اشیا:
کیلے فی درجن 12.96 روپے مہنگے
چکن فی کلو 15.45 روپے مہنگا
انڈے فی درجن 5.85 روپے مہنگے
لہسن فی کلو 9.77 روپے مہنگا
چینی فی کلو 1.16 روپے مہنگی
مٹن، بیف، دودھ، دہی اور دال ماش بھی مہنگی
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 2 سال میں مہنگائی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات
سستی ہونے والی اشیا:
ٹماٹر فی کلو 5.42 روپے سستے
پیاز فی کلو 3.63 روپے سستا
190 گرام چائے کا پیکٹ 24.26 روپے سستا
دال چنا 6.48 روپے سستی
ایل پی جی، آٹا، گڑ اور جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں بھی کمی
بریڈ، سگریٹ، ماچس اور کپڑوں سمیت 23 اشیا کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔