اعجاز آفریدی
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے 55 غیر تدریسی ملازمین کی سروسز کو باقاعدہ طور پر ریگولرکرنے کے احکامات جاری کردئیے۔
اس سلسلے میں ورکرزویلفیئربورڈ خیبرپختونخوا نے باقاعدہ طورپر اعلامیہ جاری کردیا۔
جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ صوبائی بورڈ کی 107ویں اجلاس میں ہونے والے فیصلے اور متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد یہ اقدام عمل میں لایا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ملازمین کو ان کی موجودہ تنخواہ اور پے سکیل مستقل کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق ریگولر کیے جانے والے ملازمین میں مختلف اداروں اور سکولوں میں تعینات سپرنٹنڈنٹ، سٹینو ٹائپسٹ، پی ٹی آئی، سینئر کلرک، جونیئر کلرک، لیب اسسٹنٹ، کمپیوٹر اسسٹنٹ، سٹور کیپر، پلمبر، شاپ اسسٹنٹ، ورکشاپ اسسٹنٹ، پمپ آپریٹر اور لائبریری اٹینڈنٹس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم
ان ملازمین کا تعلق صوبے کے مختلف اضلاع اور اداروں سے ہے جن میں ڈی آئی خان، مردان، چارسدہ، سوات، بونیر، بنوں، کوہاٹ، ہری پور، کرک، آمان گڑھ اور پشاور کے ادارے شامل ہیں۔
اعلامیہ میں جاری ہونے والے فہرست کے مطابق ریگولر ہونے والوں میں رفعت اللہ، کامران مفتی، سید وسیم اختر، یار محمد عادل، راویدہ بیگم، سمر علی، عامر نذیر، سلمان خان، عیسیٰ خان، شفیق الرحمان، ظفر سعید، شیر محمد خان، محمد تیمور، محمد نذیر، خضر حیات، نصرت اللہ، سیف اللہ، ارشد حسین، عابد اللہ، شکیل خان، تحسین اللہ، طارق، صیغ علی، یاسر حیات، ظفر سید، نوید الرحمان، عدیل خان، محمد الطاف، متین اللہ، عزیز اللہ، امجد، ظفر اقبال، طاہر شاہ، نور آباد، فرمان اللہ، نواب زادہ، عالم جان، ہشمت خان، محمد وقاص، بختیار خان، سرفراز، فیضان شاہد، نوشاد خان، ریاض احمد، فضل ربی، علی اکبر، محمد طارق، اسمت اللہ، نادر خان، گلستان خان، شکیل احمد، واجد علی، عظمیٰ گل، راشد خان اور ندیم شاہد شامل ہیں





