پہلا ون ڈے،جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کیلئے 264 رنز کا ہدف

فیصل آباد: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستان کو 264 رنز کا ہدف دیا ہے۔

فیصل آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز کی ٹیم 49.1 اوورز میں 263 رنز پر ڈھیر ہوئی۔

شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس کے جواب میں ڈی کوک اور پریٹوریئس نے 98 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔

پریٹوریئس 57 رنز بنا کر صائم ایوب کا شکار بنے، جبکہ ڈی کوک 63 رنز کے ساتھ نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

ڈی کوک کے بعد ٹونی ڈی زورزی نے 43 رنز کی شراکت میں شامل ہوکر 18 رنز بنائے، پھر صائم ایوب کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پروٹیز کپتان میتھیو بریٹزکے نے 42 رنز کی اننگز کھیلیں، جبکہ ڈیبیو کرنے والے سینیتمبا قیشیلے 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دیگر بیٹسمینوں میں کاربن بوش نے 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ ڈونووین فریرا 3 اور جارج لنڈے 2 رنز کے بعد آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نسیم شاہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، صائم ایوب نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 140 رنز کا ہدف گرین شرٹس نے 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر 68 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، جبکہ کپتان سلمان علی آغا نے 33 اور صاحبزادہ فرحان نے 19 رنز بنائے۔ محمد نواز اور صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جبکہ حسن نواز 5 رنز بنا سکے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کوربن بوش اور لیزا ڈولیمز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے تھے۔ ریزا ہیڈرکس 34، کوربن بوش 30، ڈونوون فریرا 29 اور ڈیوڈ بریوس 21 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عثمان طارق اور فہیم اشرف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

Scroll to Top