وطن کے عظیم سپوت نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج یوم پیدائش

وطن کے عظیم سپوت نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج یوم پیدائش

وطن کے عظیم سپوت نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج یوم پیدائش ہے ۔ تفصیلات کے مطابق راشد منہاس تربیتی پرواز پر روانہ ہورہے تھے اچانک انسٹر کٹر مطیع الرحمان طیارے میں سوار ہوگئے اور جہاز کا رُخ بھارت کی جانب موڑ دیا ۔ راشد منہاس نے طیارے کا رُخ دشمن کے بجائے زمین کی طرف موڑ دیا اور یوں اپنے وطن کی حرمت پر جاں قربان کردی ۔راشد منہاس کی اس عظیم قربانی پر انہیں پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا ان کی یہ قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں جوش وجذبے کی مثال ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ راشد منہاس سترہ فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئے ، 1968 میں پاکستان ائیر فورس میں شمولیت اختیار کی ، راشد منہاس شہید کے 7بہن بھائی تھے۔

Scroll to Top