مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

مکران کوسٹل ہائی وے (N-10) پر کنڈ ملیر کے قریب نلی اترائی کے مقام پر کوچ اور ایل پی جی ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے وقت کوچ میں 5 اور ٹرک میں 2 افراد سوار تھے۔ شدید تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کوچ اور ٹرک مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور جاں بحق افراد کی لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کر دی گئیں۔ حکام نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Scroll to Top