پشاور میں 12 تاریخ کو اہم جرگہ، امن و امان کیلئے 37 رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل

پشاور میں 12 تاریخ کو اہم جرگہ، امن و امان کیلئے 37 رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل

صوبائی حکومت کی طرف سے امن و امان کیلئے 37 رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل، اپوزیشن رہنماؤں اور قبائلی عمائدین بھی شامل ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے امن و امان کے مسائل کے حل کے لیے 37 رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ یہ اعلان معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کیا۔ کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر سمیت تمام پارلیمانی رہنما شامل ہیں۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی نے بھی شرکت کی جبکہ گورنر کو بھی کمیٹی کے اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔ شفیع جان کے مطابق 12 تاریخ کو ایک اہم جرگہ منعقد ہوگا، جو نئی حکومت اور صوبے میں امن و امان کے لیے انتہائی اہم ہوگا۔

قبائلی عمائدین کو بھی اس جرگے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ صوبے کے مختلف علاقوں کی رائے اور تجربات کو شامل کیا جا سکے۔ جرگے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا شرائط و ضوابط (ٹی او آر) کو حتمی شکل دیں گے۔

شفیع جان نے کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

Scroll to Top