تین میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ کھیلنے کے لیے جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جس میں ابرار احمد اور حارث رؤف فائنل الیون میں شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بولنگ کا فیصلہ کریں گے تاکہ مخالف ٹیم کو روک سکیں۔
فیصل آباد کے تاریخی اقبال سٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچز کی ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیلا جا رہا ہے۔
دونوں ٹیمیں اس سے قبل ایک ایک میچ جیت چکی ہیں، پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دو وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے ہرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان نے اقبال سٹیڈیم میں اب تک 18 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے ہیں جن میں سے 14 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 4 میں شکست ہوئی۔ جنوبی افریقہ نے یہاں 7 میچز کھیلے جن میں سے 3 میں فتح اور 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔





