باڑہ میں ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

Pakistan SCO Summit 2026

باڑہ کے نواحی علاقے ملک دین خیل میں اچانک ہینڈ گرنیڈ پھٹنے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعہ تھانہ باڑہ کی حدود میں نالہ علاقے میں پیش آیا، موقع پر موجود چار افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے تین زخمی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو فوری طور پر ڈوگرہ ہسپتال منتقل کیا گیا، ایم ایس ڈاکٹر عالمگیر کے مطابق شدید زخمی حبیب اللہ کو پشاور ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ دولت ، 39 سالہ رحمت اللہ اور 37 سالہ ہارون ہیں، آزاد ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک حاضر سروس پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں تخریب کاری کی کوشش ناکام، مشکوک بیگ سے دو ہینڈ گرنیڈ برآمد

ایس ایچ او تھانہ باڑہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top