چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزانے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمد الرویلی سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران عالمی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے امکانات پر غور کیا گیا،۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کو سعودی عرب کی جانب سے پاک سعودی تعلقات اور عسکری روابط کو مضبوط بنانے کے اعتراف میں ’’شاہ عبدالعزیز میڈل آف آنر آف ایکسی لینس کلاس‘‘ سے نوازا گیا۔
سعودی عسکری قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور افواج پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو بھی سراہا۔
یہ بھی پڑھیں:امن معاہدہ، آذربائیجان اور آرمینیا کی طرف سے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینے کا مطالبہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اس اعلیٰ سطحی تبادلے کو دونوں ممالک کی عسکری اور دفاعی تعلقات کے فروغ میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔





