ترمیم کی منظوری سے پہلے ہی جشن، فیصل واوڈا مٹھائی لے کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ترمیم کی منظوری سے پہلے ہی جشن، فیصل واوڈا مٹھائی لے کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

سینیٹر فیصل واوڈا نے پارلیمنٹ ہاؤس میں 27 ویں ترمیم کی منظوری کے موقع پر ایڈوانس مٹھائی لے کر صحافیوں اور اہلکاروں میں تقسیم کی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ’’آپ 27 ویں ترمیم کی مٹھائی کھائیں اور 28 ویں کی تیاری کریں۔ 27 ویں ترمیم منظوری ہو چکی ہے، ہم اپنا کام کر چکے ہیں اور جمہوری روایات کی پاسداری کر رہے ہیں۔‘‘

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ وہ ایڈوانس مٹھائی لینے آئے ہیں، اور نوکری کے ساتھ ‘نخرا’ نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ڈیفنس لائن کو مزید مضبوط کرنا ہے اور جو فیصلے اس صدر کے لیے ہوں گے، وہ مستقبل کے لیے بھی راہ ہموار کریں گے۔‘‘

سینیٹر کا یہ اقدام ایک غیر رسمی انداز میں خوشی کا اظہار اور پارلیمانی کامیابی کو عوام کے سامنے لانے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس میں سیاسی مہارت کے ساتھ ساتھ مزاح اور عوامی رابطے کا عنصر بھی شامل ہے۔

Scroll to Top