لوئردیر: فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ

لوئر دیر: نامعلوم افراد نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے نے نسیم شاہ کے گھر کے مرکزی دروازے، کھڑکیاں اور ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچاہے۔ اطلاعات موصول ہوتے ہی بھاری پولیس نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ ابڑو کا 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا اعلان

پولیس نے نسیم شاہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

فاسٹ بالرکے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی یا تنازع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایمل ولی سمیت اے این پی کے تینوں سینیٹرز نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا

پولیس کا واقعہ کے حوالے سے کہنا ے کہ فائرنگ کے وقت فاسٹ بولر نسیم شاہ گھر پر موجود نہیں تھے اور نہ اس واقعہ میں کوئی زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئےتاہم علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری جاری، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے دو سینیٹرز نے حق میں ووٹ دیا

اس واقعے کا مقدمہ جندول مایار پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا گیا ہے اور پولیس حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

15 فروری 2003 کو پیدا ہونے والے نسیم نے ابتدائی کرکٹ اپنے علاقےلوئر دیر میں کھیلی ، مالی مشکلات کے باوجود نسیم نے اپنے والد کے ساتھ بس کے ذریعے لاہور کا سفر کیا۔

نسیم شاہ کا پیشہ ورانہ کیریئر عبدالقادر کرکٹ اکیڈمی لاہور سے شروع ہوا جہاں ان کے کوچ سلمان قادر نے ان کی صلاحیتوں کو نکھارا۔

نسیم شاہ نے نومبر 2019 میں16سال کی عمر میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا ۔ وہ اپنے طاقتور ایکشن، تیز رفتارسوئنگ بولنگ کے لیے مشہور ہیں اور پاکستان کے لیے اہم فاسٹ بولر کے طور پر دیکھے جاتے ہیں۔

Scroll to Top