اوور40 ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے اوور40 ٹی20 ورلڈ کپ 2025 کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

اسکواڈ میں سابق بین الاقوامی اور ویٹرن کھلاڑی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی کا بڑا ایکشن، معروف پاکستانی فاسٹ بالر 2میچز کیلئے معطل

اسکواڈ کا اعلان سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر اعجاز احمد فقیہ نے کیا۔

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق، جو 343 بین الاقوامی میچز کھیل چکے ہیں، 7 ہزار 400 سے زائد رنز اور 380 سے زیادہ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

شاہد آفریدی، جو 524 بین الاقوامی میچز کھیل چکے ہیں، 11 ہزار سے زائد رنز اور 540 سے زیادہ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، اسکواڈ میں شامل ہیں، فواد عالم کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرکٹ کی دنیا میں ’’ٹیسٹ 20‘‘ نیا فارمیٹ متعارف

اسکواڈ میں سہیل خان (51 بین الاقوامی وکٹیں)، ذوالفقار بابر (15 ٹیسٹ میچز میں 54 وکٹیں)، تابش خان اور ہمایوں فرحت شامل ہیں۔ ٹیم کے مینٹر کے طور پر جاوید میانداد، ہیڈ کوچ کے طور پر جلال الدین اور ٹیم مینیجر کے طور پر اعظم خان مقرر ہیں۔

پی وی سی اے کے چیئرمین فواد اعجاز خان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم پاکستان کرکٹ کی ویٹرنز سطح پر طاقت کی نمائندگی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ونڈے اور ٹی 20 سہ ملکی سیریز کیلئے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

18رکنی سکواڈ میں عبدالرزاق (کپتان)، فواد عالم (نائب کپتان)، شاہد آفریدی، ذوالفقار بابر، ہمایوں فرحت (وکٹ کیپر)، سہیل خان، تابش خان، شہریار غنی، ندیم جاوید، عرفان مشتاق، عدنان بیگ (وکٹ کیپر)، محمد علی، عاطف مقبول، جاوید منصور، حسن ناصر، محمد سلیمان، طارق محموداورعمران علی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جو ذمہ داری ملی اس پر فوکس ہوں، فرنٹ سے قیادت کرنے کو تیار ہوں، شاہین شاہ آفریدی

انتظامیہ میں جاوید میانداد ٹیم مینٹر، جلال الدین ہیڈ کوچ اور اعظم خان ٹیم مینیجر ہوں گے۔

Scroll to Top