پاک فوج کی کارروائی، وانا کالج میں چھپے خوارج کے خلاف آپریشن، تلاش جاری

وانا کیڈٹ کالج میں افغان خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن جاری، کیڈٹس کی حفاظت کے لیے آپریشن مہارت کے ساتھ انجام دیا جا رہا ہے

تفصیلات کے مطابق وانا کیڈٹ کالج میں موجود تین افغان خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج افغانستان سے مسلسل ٹیلیفون پر ہدایات حاصل کر رہے ہیں اور ایک عمارت میں چھپے ہوئے ہیں جو کیڈٹس کی رہائش سے کافی فاصلے پر واقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت کی کلیئرنس بڑی مہارت کے ساتھ کی جا رہی ہے تاکہ کیڈٹس کی زندگی محفوظ رہے اور انہیں کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے

واضح رہے کہ 10 نومبر کو افغان خوارج نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی تھی، جس کے نتیجے میں گیٹ مکمل طور پر منہدم ہو گیا اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اس واقعے کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے دو خوارج کو موقع پر ہی ختم کر دیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ معصوم قبائلی بچوں پر حملہ کرنے والے یہ دہشتگرد اسلام یا پاکستان کی عوام کی خوشحالی سے کسی طرح تعلق نہیں رکھتے۔ آپریشن اس وقت بھی جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز خوارج کے مکمل خاتمے تک کارروائی جاری رکھیں گی۔

Scroll to Top