یورپی یونین کی اسلام آباد دہشتگرد حملے کی مذمت

یورپی یونین نے اسلام آباد میں آج ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں یورپی یونین کے سفارتخانے نے واضح کیا کہ وہ ہر شکل کی دہشتگردی کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلی خیبرپختونخواسہیل آفریدی کا انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ کا اجرا

بیان میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی ہے۔

یورپی یونین نے مزید زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کو دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے المناک واقعات کو روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : جے یو آئی کے ارکان قومی اسمبلی 27ویں ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیں، مولانا فضل الرحمان

واضح رہے کہ اسلام آباد کے حساس علاقے جی الیون میں واقع ضلع کچہری کے باہر منگل کی دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے ایک زوردار دھماکہ ہوا، جس میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی جگہ سے خودکش حملہ آور کا سر بھی برآمد ہوا جس سے یہ ممکنہ طور پر خودکش حملہ معلوم ہوتا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ کچہری کے پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑی یا خودکش بم سے ہوا۔

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی اور پارکنگ ایریا میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور قریبی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔

زخمیوں میں وکلاء اور سائلین شامل ہیں جس میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی جائے وقوعہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کےحملے میں بہت سی چیزیں لنک ہیں، جلد شواہد سامنے لائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ آج کے وقت میں اس حملے کے بہت سے میسجزہیں، 2 ہفتےبعدکوئی بھی گاڑی ٹیگ کےبغیر اسلام آباد داخل نہیں ہوگی،پہلی ترجیح میں خودکش حملہ آور کی شناخت کریں گے،کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو بھی سامنے لایا جائے گا۔

Scroll to Top