1500مالیت کے بانڈز خریدنے والے افرادکیلئےبڑی خوشخبری

نیشنل سیونگز سینٹر نے 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی اگلی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ قرعہ اندازی 17 نومبر 2025 کو راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔

نیشنل سیونگز سینٹر کے بیان کے مطابق جیتنے والے افراد اپنی انعامی رقم اسٹیٹ بینک بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر، منتخب کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے متعلقہ فارم جمع کروانے کے بعد وصول کر سکیں گے۔

انعامات کے سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ہوگا، جبکہ دوسرے انعامات میں تین خوش نصیب افراد کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے اور 1,696 افراد کو 18,500 روپے کے چھوٹے انعامات ملیں گے۔

اس کے علاوہ، انعامی رقم پر ٹیکس بھی لاگو ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ٹیکس فائلرز سے 15 فیصد اور غیر فائلرز سے 30 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا، جس سے ٹیکس فائل کرنے والے کم کٹوتی کا سامنا کریں گے۔

گذشتہ قرعہ اندازی کے نتائج کے مطابق اگست 2025 میں 30 لاکھ روپے کا پہلا انعام بانڈ نمبر 790468 جیتا تھا، جبکہ دوسرے انعامات بانڈ نمبر 031085، 193673 اور 607650 کے نام رہے۔ مزید 1,696 افراد کو 18,500 روپے کے چھوٹے انعامات دیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کروڑوں کی لاٹھری جیتنے والےخوش نصیب کی حیران کن حکمت عملی سامنے آگئی

امریکہ کے جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے ایک خوش قسمت شہری نے لاٹری کی ایک قرعہ اندازی میں اپنی قسمت آزما کر حیران کن کامیابی حاصل کی ہے۔

اس شخص نے 7 اگست کو ہونے والی پِک 4 قرعہ اندازی کے لیے خاص ہندسے 1-7-3-1 کے انتخاب پر 339 ڈالر کی لاگت سے 162 ٹکٹ خریدے۔

اس انتخاب کے پیچھے ان کا ماننا تھا کہ یہ ہندسے انہیں خوش قسمتی دیں گے۔ نتیجتاً، اس نے قرعہ اندازی میں 8 لاکھ 11 ہزار ڈالر کی انعامی رقم جیتی، جو “پِک 4” کی تاریخ میں کسی فرد کو دی جانے والی سب سے بڑی انعامی رقم ہے۔

شہری نے لاٹری حکام کو بتایا کہ اس نے یہ خاص نمبر چن کر قسمت آزمائی کی اور اس کی یہ حکمت عملی کامیاب ثابت ہوئی۔

Scroll to Top