ترکیہ کی فوج کا ایک سی-130 کارگو طیارہ منگل کے روز آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔
ترکیہ کی وزارتِ دفاع کے مطابق طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 20 افراد سوار تھے۔
وزارتِ دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ طیارہ آذربائیجان سے روانہ ہوا تھا اورترکیہ واپس جا رہا تھا جب حادثہ پیش آیا۔
ؤ حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد آذربائیجان اور جارجیا کی متعلقہ اتھارٹیز کیساتھ مل کرمشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔
ترکیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق جائے حادثہ کے قریب امدادی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں اورملبے تک رسائی کی کوششیں جاری ہیں۔
وزارتِ دفاع نے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نادرا کا شادی شدہ شہریوں کیلئے انتباہ
ترکی کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ C-130 طیارے نے آذربائیجان سے اُڑان بھری تھی اور واپس ترکی جا رہا تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا۔
خبر رساں اداروں پر نشر ہونے والی ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ہوائی جہاز نیچے گھومتا ہوا اور سفید دھواں چھوڑتا ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ ’’گہرے غمزدہ‘‘ سے دوچار ہیں اور حادثے میںجاں بحق فوجی اہلکاروں کیلئے اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے اس واقعے پر اپنے ترک ہم منصب ایردوان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اپنے پیغام میں علیئیف نے لکھاکہ ہمیں ترک فضائیہ کے ملٹری کارگو طیارے کے حادثے میں فوجیوں کے نقصان کی المناک خبر سے بہت دکھ ہوا، جو گنجا سے اڑان بھرا اور جارجیا کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔
انہوں نے کہاکہ دکھ کے اس لمحے میں، میں آپ کے غم میں شریک ہوں اور اپنی اور آذربائیجان کے لوگوں کی طرف سے، مرحومین کے اہل خانہ اور عزیزوں اور ترکی کے برادر لوگوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔





