اسلام آباد: زمبابوے کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز میں حصہ لینے کے لیے آج اسلام آباد پہنچ گئی۔
ٹیم کے تمام کھلاڑی اور اسٹاف ممبران ائیرپورٹ پر موجود تھے اور انہیں گرمی، تھکن اور سفر کے بعد آرام کا موقع دیا گیا۔
زمبابوے ٹیم آج مکمل آرام کرے گی تاکہ کھلاڑی سیریز کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں۔
سہ ملکی سیریز میں میزبان پاکستان کے ساتھ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
سیریز کے تمام میچز 18 سے 29 نومبر کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ زمبابوے ٹیم کی آمد سے سہ ملکی سیریز میں مزید دلچسپی پیدا ہوگی اور شائقین کرکٹ کے لیے اعلیٰ معیار کے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پی سی بی نے 3 ملکی ٹورنامنٹ کے تمام میچز راولپنڈی منتقل کر دیے
یاد رہے کہ اسلام آباد سیکیوڑٹی خدشات کی وجہ سے میچوں کی شیڈول میں ربدوبدل کا فیصلہ کیا گیا دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے ساتھ ون ڈے سیریز کے بقیہ دو میچز کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد 3 ملکی ٹورنامنٹ کے میچز کے شیڈول میں بھی ردوبدل کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق 3 ملکی سیریز کے تمام میچز اب راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان ہوں گے۔
اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس سے قبل یہ میچز 17 سے 29 نومبر کے درمیان راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول تھے۔
پی سی بی نے بتایا کہ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ بورڈز کی مشاورت سے اور آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پی سی بی نے سری لنکا کے ساتھ بقیہ دو ون ڈے میچز کا شیڈول بھی تبدیل کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے بقیہ ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے، جبکہ پہلے یہ میچز 13 اور 15 نومبر کو شیڈول تھے۔





