کوہاٹ کے علاقے شادی پور میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ کردیا ۔
آرپی او کے مطابق حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے تفصیلات کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا اور متعدد کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ دہشتگرد وں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔ پولیس انتظامیہ کے مطابق علاقے میں سرچ آرپیشن بھی کیاجارہاہے ۔
