مولانا فضل الرحمان کے پاس بغیر کسی مفاد کے گیا تھا ، فیصل واوڈا

Pakistan SCO Summit 2026

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں مولانا فضل الرحمان کے پاس بغیر کسی مفاد کے گیا تھا مولانا دوستی کا وعدہ نبھا رہے ہیں اور میں بھی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو الرٹ کرنے کے ٹونی فکیشن کی زبان بتارہی ہے کہ دھمکا رہے ہیں ، الرٹ پولیس نے جاری کیا ور پولیس وزیراعلیٰ کے پی کے ماتحت ہے ۔
سینیٹر فیصل واوڈا کا مزید کہناتھا کہ جب بھی مولانا کے پاس جائوں گا تو ان کے گھر سے مایوس واپس نہیں آئون گا ، مولانا پی ٹی آئی کی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ایوان پچھلے 75 سال سے اکھاڑا بن گیا ہے سیاستدانوں نے خانہ خراب کیاپھر کہتے ہیں ، جمہوری معاملات میں کوئی اور آکر بات کرتا ہے ۔
آج میں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو مبارکباد دی کہ آپ تگڑے ہیں ۔
فیصل واوڈا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں مولانا فضل الرحمان کے پاس بغیر کسی مفاد کے گیا تھا مولانا دوستی کا وعدہ نبھا رہے ہیں اور میں بھی انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کارڈ کی جگہ اب پلے کارڈ سامنے آگیا ہے ۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top