خیبر پختونخوا ، 17 سال میں کتنے پولیس اہلکار دہشتگردانہ حملوں میں شہید ہوئے ، رپورٹ جاری

خیبر پختونخوا ، 17 سال میں کتنے پولیس اہلکار دہشتگردانہ حملوں میں شہید ہوئے ، رپورٹ جاری

خیبر پختونخوا میں 2008 سے 2024 تک 16 سو 70 پولیس اہلکار دہشتگردانہ حملوں میں شہید ہوئے ، سب سے زیادہ 210 اہلکار سال 2009 میں شہید ہوئے ۔
یہ اعداد وشمار محکمہ داخلہ کی رپورٹ میں پیش کیے گئے ہیں اس حوالے سے دستاویزات کے مطابق سال 2023 میں پولیس کے 174 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا ، سال 2008 میں پولیس کے 172 اہلکاروں نے فرائض کی ادائیگی میں جان قربان کی

، جبکہ 2011میں 155اور 2013میں 134 اہلکار شہید ہوئے ۔
اسی طرح دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سال 2014میں 112 اور 2010 میں 107 اہلکار شہید ہوئے ،

سال 2012میں 106 اور 2022میں 91اہلکار شہید ہوئے، سب سے کم 31 اہلکار 2018 میں شہید ہوئے ، محکمہ داخلہ کے مطابق تمام شہدا کے لواحقین کو شہدا پیکج دیاجاچکا ہے ۔

Scroll to Top