بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم

بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم

پاکپتن عدالت کا فیصلہ،بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری، 17 جولائی کے گھریلو تنازع پر گرفتاری اور 19 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

تفصیلات کے مطابق پاکپتن کی عدالت نے بشریٰ بی بی کے چھوٹے بیٹے اور خاور مانیکا کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ موسیٰ مانیکا کو گرفتار کرکے 19 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

رپورٹس کے مطابق موسیٰ مانیکا 17 جولائی 2025 کو اپنے گھر پر ایک معمولی تنازع کے دوران اپنے گھریلو ملازم پر تشدد کے مرکزی ملزم ہیں۔ واقعے میں 18 سالہ ملازم علی بہادر نے بغیر اجازت کمرے سے چادریں اتاری تھیں، جس پر موسیٰ مانیکا نے غصے میں فائرنگ کر دی۔

پولیس کو واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی گئی اور موقع پر پہنچ کر موسیٰ مانیکا کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس موقع پر واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

یہ مقدمہ صدر پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا، اور عدالت نے مقدمے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری گرفتاری اور پیشی کا حکم دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے تحت کسی بھی فرد کو اس کے اثر و رسوخ کی بنیاد پر استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔

Scroll to Top