تیسرا ون ڈے، سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف

سری لنکا کی ٹیم تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے خلاف 212 رنز کا ہدف دے کر 46ویں اوور میں 211 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

راولپنڈی سٹیڈٰیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اورآخری ون دے میں سری لنکا کی جانب سے سادھیرا سماراوکراما نمایاں رہے جنہوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسرے اینڈ سے وکٹوں کے مسلسل گرنے کے باعث سری لنکن ٹیم بڑا مجموعہ نہ بنا سکی۔

پاکستان کی بولنگ شاندار رہی، محمد وسیم جونیئر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فیصل اکرم اور حارث رؤف نے بھی ذمہ داری نبھاتے ہوئے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کو سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں کامیابی کے لیے 212 رنز کا نسبتاً آسان ہدف ملا ہے، پاکستان کو سری لنکا کو وائٹ واش کرنے کا بہترین موقع ہے۔

یہ بھی پڑھیںپاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دے دی

واضح رہے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو محض 6 رنز سے شکست دی۔

راولپنڈی کے اس میچ میں سری لنکن ٹیم 300 رنز کے تعاقب میں 293 رنز تک محدود رہی، جس میں ونیندو ہسارنگا نے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث روف نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کی۔ اس میچ میں پاکستان نے 289 رنز کے ہدف کو 2 وکٹ کے نقصان پر 49 اوورز میں حاصل کیا۔

بابر اعظم کی ناقابل شکست سنچری اور محمد رضوان کے 51 رنز نے ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔

فخر زمان 78 اور صائم ایوب 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ چمیرا نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔

Scroll to Top