دبئی: دبئی ایئر شو 2025 کے دوران بھارت کے جدید فائٹر طیارے تیجاس میں آئل لیک ہونے کا واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور بھارتی فضائیہ کی تیاریوں پر سوالات اٹھ گئے۔
ایئر شو میں شرکت کے لیے پہنچنے والے بھارتی طیارے تیجاس کے آئل لیک ہونے کے بعد فضائیہ کے تکنیشنز نے فوری طور پر بیگز کا استعمال کرتے ہوئے رساؤ روکنے کی کوشش کی۔
یہ طیارہ بھارت کی جانب سے بڑے دعووں کے ساتھ ایئر شو میں پیش کیا گیا تھا، تاہم اس واقعے نے طیارے کی کارکردگی پر شکوک پیدا کر دیے ہیں۔
Tejas is already leaking oil on the tarmac on the first day of the Dubai Airshow. Another year, another round of embarrassment that HAL and the IAF didn’t ask for but somehow still managed to collect.#TejasMk1 #Tejas #DubaiAirShow pic.twitter.com/zyVYJEhTU0
— Sohail Ahmed (@sohailahmedsa) November 17, 2025
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی اہلکار رساؤ کو بیگز میں بھرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے طنزیہ انداز میں تبصرے کیے اور کہا کہ بھارت کا جنگی جہاز شاپنگ بیگز کے سہارے کھڑا ہے۔
جبکہ دوسری جانب دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پانچ روزہ دبئی ایئر شو 2025 کا آغاز انتہائی شاندار فضائی مظاہروں کے ساتھ ہوا، جس میں دنیا بھر کی فضائی اور دفاعی صنعت کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
ڈسپلے ایریا میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے طیارے ایک دوسرے کے بالکل قریب کھڑے ہوئے، جس نے شرکا اور ماہرین کی توجہ حاصل کی۔ دورانِ شو، مختلف ممالک کے جنگی اور تجارتی طیاروں نے مہارت سے فلائنگ ڈسپلے پیش کیے، جن میں بلند پروازیں، تیز رفتار منوریاں اور فارمیٹ میں کی گئی پروازیں شامل تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر اس بار بھی سب کی نظریں اپنی طرف مرکوز کرنے میں کامیاب رہا۔ شرکا نے سبز ہلالی پرچم سے سجے پاکستانی طیاروں کی تصاویر بنائیں اور پاکستانی پائلٹس کی مہارت کی بھرپور تعریف کی۔
اس کے علاوہ، پاکستانی اور اماراتی طیاروں کی مشترکہ پرواز نے بھی حاضرین کے دل جیت لیے، جبکہ پاکستانی پائلٹس کی فضائی صلاحیتوں پر شرکا نے داد دی۔
دبئی ایئر شو کے دوران عالمی سطح پر دفاعی معاہدوں، جدید ٹیکنالوجی کی نمائش اور روزانہ فلائنگ ڈسپلے کا سلسلہ جاری رہے گا، جس میں مختلف ممالک کی جدید فضائی صلاحیتوں کا مظاہرہ ہوگا۔





