اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کر دی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
قرارداد کے حق میں 14 ووٹ دیے گئے جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
امریکی مندوب نے سلامتی کونسل میں پاکستان، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، یو اے ای، ترکی اور انڈونیشیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے مل کر صورتحال کی سنگینی کو سمجھا اور اقدامات کیے۔
⚡️ Gaza resolution PASSED by UN Security Council
Resolution gives green light to Trump’s reconstruction plan
China and Russia abstain pic.twitter.com/uGlCnbhAfA
— RT (@RT_com) November 17, 2025
یہ تاریخی اور تعمیری قرارداد غزہ کے استحکام کے لیے اہم ہے۔
قرار داد میں غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور عبوری حکومت کے قیام کے نکات شامل ہیں۔
دوسری جانب حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے سلامتی کونسل کی قرارداد کو مسترد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارتی آرمی چیف دوبارہ بڑھکیں مارنے لگے
حماس نے کہا کہ یہ قرارداد فلسطینیوں کے حقوق اور مطالبات کی مکمل حفاظت نہیں کرتی اور غزہ پر بین الاقوامی سرپرستی مسلط کرتی ہے۔
حماس کے مطابق غزہ میں انسانی امداد کا انتظام اقوام متحدہ کے زیر نگرانی فلسطینی اداروں کے ذریعے ہونا چاہیے تاکہ یہ عمل غیر جانبدار رہے۔





