بجلی صارفین کے لیے ایک اور خوشخبری، قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد: ملک بھر کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل پاور ڈسٹری بیوشن اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرائی گئی درخواست کے مطابق بجلی کی قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے یہ درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی، جس پر 27 نومبر کو سماعت ہوگی۔

اس درخواست کا مقصد صارفین کو بجلی کے بلوں میں کمی کی صورت میں ریلیف فراہم کرنا ہے۔

یہ کمی کراچی کے بجلی صارفین پر بھی لاگو ہوگی، اور اس وقت کراچی سمیت ملک بھر میں ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت 48 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے اگر درخواست منظور کی جاتی ہے تو بجلی کے صارفین کو اگلے ماہ کم قیمت پر بجلی ملے گی۔

یہ تبدیلی بجلی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر ہو سکتی ہے، کیونکہ ستمبر میں بھی ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

اس کے باوجود فی الحال یہ طے نہیں ہو سکا کہ نیپرا کی جانب سے کب اس درخواست پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دیں

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 284.44 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ 265.45 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔

وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت آئندہ 15 دن تک برقرار رہے گی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 9.29 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 194.34 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Scroll to Top