پشاور، اسکولز کے گردونواح میں مضر صحت اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد

کاشف الدین سید

پشاور۔ ضلعی انتظامیہ نے اسکولز کے گردونواح میں مضر صحت اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت کی ضلعی انتظامیہ اسکولز کے قریب غیر معیاری خوراک بشمول چپس کی فروخت پر دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں منشیات برآمد ہونے پر پھانسی یا عمر قید کی سزا کی تجویز

ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق مختلف سکولوں کے 150 میٹر کے فاصلے کے اندر غیر معیاری خوراک کی فروخت کو ممنوع قرار دیا گیا جس کی خلاف وزری پر دکانداروں کے خلاف کارروائی ہوگی

غیر معیاری اشیاء پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر دفعہ 144 کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق یہ ڈپٹی کمشنر پشاور کا یہ حکم 30 دن کے لیے نافذ العمل ہوگا

 

Scroll to Top