مختلف علاقوں میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی جاری کر دی

مختلف علاقوں میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی جاری کر دی

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی متوقع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات بھی ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جب کہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں سموگ کے ساتھ ساتھ چند مقامات پر ہلکی دھند بھی پڑنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی متوقع ہے۔ پشاور، صوابی، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں رات اور صبح کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے، جبکہ لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، جہلم، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور گردونواح میں سموگ کے ساتھ صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند بھی پڑنے کا امکان ہے۔

سندھ کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک متوقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک اور سرد رہے گا، اور صبح و رات کے اوقات میں شدید سردی متوقع ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا: سکردو منفی 06، لہہ اور گلگت منفی 03، بابوسر منفی 02 اور گوپس منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرد موسم کے دوران مناسب لباس پہنیں اور سموگ یا دھند والے علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں

یہ بھی پڑھیں :  روس نے پاکستان، بھارت اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی

Scroll to Top