اسلام آباد/لاہور: پنجاب اور دیگر علاقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے شاندار کامیابی حاصل کی، اور تقریباً تمام حلقوں میں برتری حاصل کر کے سیاسی میدان میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔
ن لیگ کے کارکنوں نے جیت کا جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور نعرے بازی کے ساتھ شیر آیا، شیر آیا کے نعرے لگائے۔کئی مقامات پر آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
قومی اسمبلی کے نتائج:
NA-18 ہری پور: بابر نواز خان 163,996 ووٹ لے کر فاتح، شہرناز عمر ایوب 120,220 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر۔
NA-129 لاہور: حافظ میاں نعمان 63,441 ووٹ، آزاد امیدوار ارسلان احمد 29,099 ووٹ۔
NA-96 فیصل آباد: محمد بلال بدر 92,001 ووٹ، آزاد نواب شیر وسیر 42,537 ووٹ۔
NA-104 فیصل آباد: دانیال احمد 52,791 ووٹ، آزاد رانا عدنان جاوید 19,262 ووٹ۔
NA-143 چیچہ وطنی: طفیل جٹ 136,313 ووٹ، آزاد ضرار اکبر 13,120 ووٹ۔
NA-185 ڈیرہ غازی خان: محمود قادر خان 82,413 ووٹ، پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ 48,262 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر۔
پنجاب اسمبلی کے نتائج:
PP-73 سرگودھا: میاں سلطان علی رانجھا 71,770 ووٹ، آزاد محمد حارث دوسرے نمبر پر۔
PP-87 میانوالی: علی حیدر نور خان نیازی 67,870 ووٹ، آزاد محمد ایاز خان 6,368 ووٹ۔
PP-98 فیصل آباد: آزاد علی تبسم 44,388 ووٹ، آزاد محمد اصغر ملک 35,246 ووٹ۔
PP-115 فیصل آباد: محمد طاہر پرویز 49,046 ووٹ، آزاد محمد اصغر 1,898 ووٹ۔
PP-116 فیصل آباد: احمد شہریار 48,824 ووٹ، آزاد ملک اصغر علی قیصر 11,429 ووٹ۔
PP-203 چیچہ وطنی: چودھری حنیف جٹ 46,820 ووٹ، آزاد فلک شیر 10,975 ووٹ۔
PP-269 مظفر گڑھ: پیپلز پارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی 55,868 ووٹ، آزاد محمد اقبال خان پتافی دوسرے نمبر پر۔
یہ بھی پڑھیں : پختون ڈیجیٹل کوریج میں سب سے آگے: ہری پور کے 602 پولنگ اسٹیشنز میں بابر نواز خان نے میدان مار لیا
نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب کے تقریباً تمام حلقوں میں اپنی برتری ظاہر کی، جبکہ پیپلز پارٹی صرف ایک نشست پر کامیاب رہی۔
انتخابات کے دوران پولنگ عمومی طور پر پرامن رہی اور کسی بڑی ناخوشگوار صورتحال کی اطلاع نہیں ملی۔





